جیو نیوز اور خلیل الرحمان قمر کامعاہدہ ختم ہونے پر نامور شخصیات کا ردعمل
لاہور(ڈیلی پاکستان آ لائن)خاتون کے ساتھ نامناسب طرز تکلم اپنانے پر جیو نیوز نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کرلیا ہے جس پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ردعمل دیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے جیونیوز کو سراہا ہے تو ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جس نے اس فیصلے پر جیونیوز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
جیو انٹرٹینمنٹ اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے لائیوٹی وی شو کے دوران ایک خاتون کے ساتھ بدزبانی پر معافی مانگنے تک مصنف خلیل الرحمان قمر کے ساتھ اپنا معاہدہ معطل کردیا ہے۔جیو کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمان قمر نے نہ صرف ایک خاتون کے ساتھ بدزبانی کی بلکہ اپنی غلطی ماننے اور اس پر معافی مانگنے سے بھی انکار کیا۔
وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے لکھا’جیو کا اچھا اقدام،یہ اہم نہیں کہ خاتون کون ہیں، کسی بھی شخص کو اس سے گالم گلوچ کرنے یا نامناسب گفتگو کرنے کاحق نہیں ہے، خصوصا ٹی وی پر۔یہ کبھی بھی قابل برداشت نہیں ہونی چاہئے نہ ہی اسے برداشت کرنا چاہئے۔
سینئر صحافی حامد میر نے لکھا کہ’خواتین کے ساتھ نامناسب گفتگو کرنا ہماری ثقافت اور مذہب کے خلاف ہے۔یہ قائد اعظم کا پاکستان ہے جنہوں نے کبھی کسی کے خلاف نامناسب گفتگو نہیں کی حتیٰ کہ دشمنوں کیخلاف بھی نہیں کی۔
ادکار ہ ماہرہ خان نے معاہدے کی منسوخی کا نوٹس شیئر کرتے ہوئے جیونیوز کو سراہا
سینئر صحافی رابعہ انعم نے تالیاں بجاتے ایموجیز شیئر کیں اور جیواور جینے دو کا نعرہ لگایا
غریدہ فاروقی نے لکھا ’جیو کا شاندار اقدام، حقیقتا قابل تعریف‘
واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر نے ایک لائیو شو کے دوران ایک خاتون سے گفتگو کے دوران نامناسب انداز اپنا یا تھا۔