رابی پیرزادہ نے فن پارے بنانا شروع کردیئے لیکن یہ کہاں کرتی ہیں؟ خود ہی بتادیا
لاہور (ویب ڈیسک) ماضی کی گلوکارہ رابی پیرزادہ شوبز کی رنگارنگ دنیا سے دور ہوکر آج کل اپنے گھر میں بنائے گئے ایک سٹوڈیو میں بطور مصور مصروف ہیں اور اپنے تخلیق کردہ زبردست فن پاروں پر آئے روز سوشل میڈیا مداحوں سے داد وصول کرتی ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ پینٹنگ کا شوق انہیں آٹھ سال پہلے پڑا اور اس کام کیلئے انہوں نے کسی انسٹی ٹیوٹ کا رخ نہیں کیا بلکہ مصوری کے تمام اصولوں سے آشنا کرانے میں جے عارف نامی پینٹر نے ان کی راہنمائی کی۔
بہت سے مداحوں کے ذہنوں میں یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ وہ ان سب پینٹگز کا کرتی کیا ہیں؟رابی پیرزادہ نے بتایا کہ وہ 60 بچوں کی کفالت کر رہی ہیں اور یہ فن بارے بیچ کر وہ ان بچوں کے تمام اخراجات پورا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ سب کسی کو دکھانے کے لئے نہیں بلکہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے کر رہی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میوزک کانسرٹس کیلئے اب بھی بہت سی آفرز آتی رہتی ہیں مگر شوبز سے قطع تعلقی کے بعد روحانی سفر جاری رکھتے ہوئے ان تمام آفرز کو وہ ہمیشہ ٹھکرا دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے حوالے سے وہ بہت کچھ سیکھ رہی ہیں اور اس سارے عمل میں مختلف علماءسے راہنمائی بھی لی جارہی ہے۔