نوجوان لڑکی کے نام کا فیس بک اکاﺅنٹ استعمال کرنے اوربلیک میل کرنیوالا نوجوان گرفتار

نوجوان لڑکی کے نام کا فیس بک اکاﺅنٹ استعمال کرنے اوربلیک میل کرنیوالا ...
نوجوان لڑکی کے نام کا فیس بک اکاﺅنٹ استعمال کرنے اوربلیک میل کرنیوالا نوجوان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کو ایک درخواست ملی کہ ایک شخص خاتون کو بلیک میل کر رہا ہے جس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے ملزم سبیل احمد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سبیل احمد جعلی فیس بک اکاونٹ اور واٹس ایپ نمبر استعمال کرتا تھا، ملزم علی پورفراش اسلام آباد کا رہائشی ہے۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم نے فیس بک پر لڑکی کے نام سے اکاونٹ بنایا ہوا تھا، ملزم مدعی کی بیوی کو نازیبا پیغامات، تصاویر اور ویڈیو بھیجتا تھا۔ ملزم سے مختلف سمیں موبائل فونز، میموری کارڈ اورمیسجز ریکارڈ برآمد کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا ہے۔