’ڈیرن سیمی کی کارکردگی اچھی نہیں ،اگرانہیں میچ سے نکال دیا جائے تو۔۔۔‘پاکستان کے معروف اداکار میدان آگئے

’ڈیرن سیمی کی کارکردگی اچھی نہیں ،اگرانہیں میچ سے نکال دیا جائے ...
’ڈیرن سیمی کی کارکردگی اچھی نہیں ،اگرانہیں میچ سے نکال دیا جائے تو۔۔۔‘پاکستان کے معروف اداکار میدان آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں پی ایس ایل کی رونقیں عروج پر ہیں۔ لوگوںکی جانب سے تبصروں اور تجزیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ان تبصروں میں شوبز سے وابستہ شخصیات بھی پیش پی پیش ہیں۔پی ایس ایل پر تازہ ترین بیان معروف اداکارفخر عالم کی جانب سے سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ڈیرن کی جانب سے ایک بہت عجیب سا ٹویٹ کیا گیا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی اور جاوید آفریدی کی دوستی میں کسی قسم کی دراڑ پڑ گئی ہے، یہ تمام افواہیں ہیں۔ ڈیرن سیمی اور جاوید آفریدی کی دوستی بہت گہری اور مضبوط ہے۔ڈیرن کو کپتانی سے ہٹانے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ڈیرن کی ان میچز میں کوئی خاص کارکردگی نہیں رہی لہٰذا اگر وہ ٹیم سے نکل جائیں اور زیادہ اچھا کھلاڑی ا جائے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز پاکستان کے معروف اداکار فخر عالم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچز پاکستان میں ہونے پر عوام بہت خوش ہے۔ پاکستانی زندہ دل قوم ہے اور یہ رکٹ گراو¿نڈ میں روزانہ لاجواب طریقوں سے میلہ لوٹتے ہیں۔
کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاہمارے ہاں بہت سارے ماہرین موجود ہیں اس لیے ہر کوئی اپنی رائے دے دیتا ہے۔ کپتان بہت سی چیزیں دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے اس لیے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کپتان کا کوئی فیصلہ غلط ہے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -