کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی، ری پلے نے امپائر کو ماموں بنادیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی، ری پلے نے امپائر کو ماموں بنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ میں بین کٹنگ کے آﺅٹ پر نو بال چیک کرنے کیلئے سٹمپ کیمرے کا غلط ری پلے چلا دیا گیا، پی ایس ایل میچ کے دوران اس بلنڈر پر سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ کی ٹیم پشاور کے خلاف 15 اوور میں 171 رن کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی، ایسے میں بین کٹنگ فتح کے لیے ایک روشن امید تھے لیکن اننگز کے گیارہویں اوور کی چوتھی گیند پر وہ مڈ وکٹ پر لیونگ اسٹون کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔
اس موقع پر امپائر نے وہاب ریاض کی نوبال چیک کرنے کیلئے ایکشن ری پلے کا سہارا لیا اور مختلف اینگلز کو بار بار دیکھ کر فیصلہ کیا گیا کہ وہاب ریاض کی گیند نو بال نہیں تھی، لیکن غور کرنے پر معلوم ہوا کہ اسکرین پر چلنے والے ری پلے ہی غلط تھے۔میچ میں سائیڈ کیمرے سے جب دیکھا گیا تو یوں لگا کہ شاید نو بال ہوسکتی ہے ، تاہم شک کو دور کرنے کیلئے اسٹمپ والے کیمرے کا ری پلے دیکھا تو محسوس ہوا کہ شاید بالر کا پیر لائن کے اندر ہے۔
جب مشاہدہ کیا گیا تو اصل بات سمجھ آئی کہ ایسا کیوں لگ رہا ہے ؟ کیوں کہ ری پلے میں چلنے والے شاٹس دو الگ الگ گیند کے تھے، لیکن سائیڈ کیمرے کا ری پلے اس بال کا تھا جس گیند پر بین کٹنگ آﺅٹ ہوئے تھے اور محمد نواز نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود تھے۔اسٹمپ کیمرے کے چلائے جانے والے ری پلے پر نان اسٹرائیکر پر بین کٹنگ ہی نظر آئے اگر شاٹ بھی انہوں نے ہی مارا تو وہ خود نان اسٹرائیکر اینڈ پر کیسے ہوسکتے ہیں؟؟
دونوں اینگلز میں نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے بیٹسمین نے جو بیٹ تھامے تھے اس پر اسٹیکرز بھی مختلف تھے ، اس کے علاوہ نظر آنے والے کھلاڑیوں میں سے ایک پوری آستین کی قمیص پہنے ہوئے ہے جبکہ دوسرا آدھی آستین کی قمیص میں ملبوس ہے۔ایک رائے یہ بھی ہے کہ یہ انسانی غلطی ہوسکتی ہے مگر اس کی ہی بنیاد پر ممکنہ طور پر امپائرز نے اپنا فیصلہ دیا ، تاہم شاید اس ایک فیصلے نے ہی میچ کا نتیجہ بھی بدل دیا اور کوئٹہ کو زلمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -