عمرکوٹ: کنری شہر کے مکرانی پاڑہ میں دو مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ

عمرکوٹ: کنری شہر کے مکرانی پاڑہ میں دو مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ
عمرکوٹ: کنری شہر کے مکرانی پاڑہ میں دو مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )   عمرکوٹ ضلع کے کنری شہر کے مکرانی پاڑہ میں گزشتہ روز سے دومسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔  گزشتہ روز منور بلوچ گروپ کے سرغنہ منور بلوچ  گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا جسے تحصیل ہسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا ، جبکہ آج منور بلوچ گروپ کے مسلحہ افراد کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں مخالف گجر گروپ کی 17سالہ لڑکی عائشہ گردن میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی جس کو تعلقہ ہسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد حیدرآبامنتقل کردیا گیا ، دونوں گروپوں کے مسلح افراد آمنے سامنے مورچہ زن ہیں اور علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کاسلسلہ بھی جارہی ہے اور  کسی بھی وقت بڑے تصادم کا خدشہ ہے  ۔

دونوں گروپوں  میں گزشتہ 6ماہ سے تنازعہ جاری ہے اور دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے خلاف مقدمات بھی دائر کروائے گئے ہیں اور ایک دوسرے پر منشیات فروشی کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں ۔ واقعہ کے بعد پولیس نفری علاقے میں پہنچ گئی ، آخری اطلاع تک تاحال  کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔