ہانیہ عامر کو بھی اپنی یونیورسٹی کے دن یاد آنے لگے، تصاویر شیئرکردیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکول ، کالج او ریونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد تقریباً ہر ہی شخص کو اپنی عملی زندگی میں درپیش آنیوالی مشکلات کے بعد کہیں نہ کہیں یاد ضرورآتی ہے اور ایسا ہی کچھ ہانیہ عامر کیساتھ بھی ہوا جنہوں نے اپنا دکھڑا سوشل میڈیا پر بھی شیئرکردیا۔
ہانیہ نے ایک تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ©”کیسے میں نے یونیورسٹی میں گزرے وقت کو مس کیا جب سنیپ کے لیے آپ کے دوست کئی تصاویر لیتے ہیں۔
ہانیہ کے اس انکشاف پر شاید دوستوں سے ستائے ہوئے ایک صاحب نے لکھا کہ مجھے بھی ایسے فرینڈز چاہیے ۔
ایک اور کچھ زیادہ ہی کریزی نکلی اور استفسار کیا کہ " ہانیہ آپی، کیا یونیورسٹی میں عاصم بھائی بھی تھے"
صرف یہی نہیں بلکہ ہانیہ نے کرکٹ گرائونڈ میں پشاور زلمی کی کٹ میں ملبوس اپنی تصویر بھی شیئرکی جس میں وہ کچھ پڑھ رہی ہیں اور لکھا کہ " بھائی ، کرکٹ بہت مشکل ہے"۔
اپنی ایک او رپوسٹ میں انہوں نے پشاور زلمی کی ڈھارس بندھاتے ہوئے لکھا کہ ہم آئیں گے، مزید مضبو ط بنیں۔