سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں سونے کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئی۔سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کااضافہ ہوگیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جارہاہے۔مارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار287روپے جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کااضافہ ہوگیاہے ۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد 10گرام سونے کی قیمت82ہزار47روپے جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت 95ہزار700روپے بتائی جاتی ہے۔