’ہراسمنٹ صرف جسمانی ہی نہیں ہوتی بلکہ ۔۔۔‘زرتاج گل بھی ’عورت مارچ‘ کی حامی

’ہراسمنٹ صرف جسمانی ہی نہیں ہوتی بلکہ ۔۔۔‘زرتاج گل بھی ’عورت مارچ‘ کی حامی
’ہراسمنٹ صرف جسمانی ہی نہیں ہوتی بلکہ ۔۔۔‘زرتاج گل بھی ’عورت مارچ‘ کی حامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل بھی عورت مارچ کی حامی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو اپنی آواز اٹھانے کیلئے مارچ کا حق ہے،ہر دن خواتین کا دن ہونا چاہیے اور ہمیں انہیں عزت دینی چاہیے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ایک دن خواتین کے لیے مخصوص ہے۔


نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہراسمنٹ صرف جسمانی نہیں ہوتی بلکہ دماغی بھی ہوتی ہے۔جب خاتون کہتی ہے کہ ہراسمنٹ ہے تو لوگ اسے صرف جسمانی ہراسمنٹ سمجھتے ہیں۔خواتین مینٹل ہراسمنٹ کا ذکر نہیں کرتیں کیونکہ لوگ غلط مطلب لے لیتے ہیں۔ انہوں نے کہااماں حوا حضرت آدم کی پسلی سے پیدا ہوئی تھیں۔ پسلی کو خود سے جدا کیسے کر سکتے ہیں۔


زرتاج نے مزید کہا کہ آج ہمیں گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو نہیں بھولنا چاہیے۔ سارے حقوق کی بات کی جاتی ہے وراثت کی بات نہیں کی جاتی۔ بیٹیوں کو کہا جاتا ہے کہ وراثت کا حق معاف کردو۔زبردستی شادیوں پر بات کرنی ہوگی۔ خواتین کو کاروکاری کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے۔

مزید :

قومی -