آپ کی وہ عادت جس کی وجہ سے کرونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے، ماہرین نے خبردار کردیا

آپ کی وہ عادت جس کی وجہ سے کرونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے، ماہرین نے ...
آپ کی وہ عادت جس کی وجہ سے کرونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے، ماہرین نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءکسی طور تھمنے میں نہیں آ رہی اور ماہرین کی طرف سے اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر بیان کی جا رہی ہیں۔ اب ماہرین نے ایک ایسی عادت کے متعلق خبردار کر دیا ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس انتہائی تیزی کے ساتھ پھیلتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ناخن چبانے کی عادت ہے۔ نیویارک یونیورسٹی کے لینگون میڈیکل سنٹر سے وابستہ وبائی امراض کی ماہر پوروی پارکھ نے کہا ہے کہ ناخن چبانے کی عادت وبائی امراض کے پھیلاﺅ کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ چونکہ کورونا وائرس بھی ایک وبائی مرض ہے لہٰذا ناخن چبانے کی عادت میں مبتلا افراد کو یہ وباءلاحق ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر پوروی کا کہنا تھا کہ ”ناخنوں کے نیچے دھول مٹی وغیرہ جمع ہوتی ہے اور یہی وہ جگہ ہے جو بیکٹیریا اور وائرسز کی آماجگاہ ہوتی ہے۔ اگر آپ کسی ایسے علاقے میں ہیں جہاں کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے اور آپ باہر سے آکر اچھی طرح ہاتھ دھوتے ہیں۔ پھر بھی غالب امکان ہے کہ ناخنوں کے نیچے وائرس باقی رہ سکتا ہے اور ناخن چبانے کی صورت میں وہ آپ کے جسم میں منتقل ہو سکتا ہے۔ چنانچہ ایسے علاقوں میں موجود لوگوں کو جہاں ناخن اچھی طرح تراشنے اور انہیں صاف رکھنے کی ضرورت ہے وہیںناخن چبانے سے بھی ہرممکن گریز کرنا چاہیے۔ “