مونیکا لیونسکی سے جنسی تعلقات، بل کلنٹن نے پہلی مرتبہ اقرار کرلیا، شرمناک تفصیلات بتادیں

مونیکا لیونسکی سے جنسی تعلقات، بل کلنٹن نے پہلی مرتبہ اقرار کرلیا، شرمناک ...
مونیکا لیونسکی سے جنسی تعلقات، بل کلنٹن نے پہلی مرتبہ اقرار کرلیا، شرمناک تفصیلات بتادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے بالآخر مونیکا لیونسکی کے ساتھ اپنے جنسی تعلقات کا کھلے عام اعتراف کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق بل کلنٹن نے ہلیری ہولو ڈاکومنٹری میں بتایا ہے کہ ”میں نے مونیکا کے ساتھ اس وقت معاشقہ چلایا جب میں صدر تھا کیونکہ اس سے میری جاب کی وجہ سے آنے والا دباﺅ اور ذہنی پریشانی کم ہوتی تھی۔ “ ان کا کہنا تھا کہ ”مونیکا کے ساتھ بننے والا یہ سکینڈل میری زندگی کا خوفناک ترین تجربہ تھا اوراپنی بیٹی چیلسی کے سامنے اس کا اعتراف کرنا اس سے بھی زیادہ بھیانک تھا۔ “
بل کلنٹن کا کہنا تھا کہ ”جب میں مونیکا سے ملا، مجھ پر کام کا دباﺅ بہت زیادہ تھااور مجھے خیال آیا کہ یہ وہ چیز ہے جو میرے ذہن کو کچھ دیر کے لیے کام سے ہٹا سکتی ہے اور میرا ذہنی دباﺅ کم ہو سکتا ہے۔ “ بالکل کلنٹن نے ڈاکومنٹری میں شامل اپنے انٹرویو میں مونیکا لیونسکی سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ” اس سکینڈل کی وجہ سے مونیکا کی زندگی پر بہت منفی اثر پڑا جس پر میں شرمندہ ہوں۔“ڈاکومنٹری میں ہلیری کلنٹن کا انٹرویو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ”اس سکینڈل کے بعد ہمارا ازدواجی تعلق شدید تکلیف دہ رہا اور ہمیں کونسلنگ کے مراحل سے گزرنا پڑا۔ “