روزانہ آدھا چمچ زیتون کا تیل پینے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا انکشاف جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہنے پر مجبور ہوجائیں گے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) زیتون کے تیل کے کئی طبی فوائد ہم جانتے ہیں اور اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کا ایک اور ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر آپ اسے اپنی خوراک کا باقاعدہ حصہ بنا لیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ روزانہ صرف آدھ چمچ زیتون کا تیل پینے سے انسان کو ہارٹ اٹیک آنے کا خطرہ 20فیصد کم ہو جاتا ہے۔ مقدار اگر اس سے بڑھا لی جائے تو یہ حیران کن فائدہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 1لاکھ لوگوں کی کھانے پینے کی عادات کی 24سال تک نگرانی کی اور ان کی صحت پر مختلف اشیاءکے اثرات کا جائزہ لیتے رہے۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ جو لوگ جتنا زیادہ زیتون کا تیل استعمال کرتے رہے انہیں دل کی بیماریاں اتنی ہی کم لاحق ہوئیں۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر مارٹا گواش فیری کا کہنا تھا کہ ”زیتون کے تیل میںایک فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے جس کا نام ’اولیئک ایسڈ ہے۔ یہ انفلیمیشن کو کم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں انسان کو دل کی بیماریوں سمیت دیگر کئی عارضے لاحق ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔“