وزیراعظم سے وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کی ملاقات،عمران خان نے حج اور عمرہ زائرین بارے بڑی ہدایات دےدیں

وزیراعظم سے وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کی ملاقات،عمران خان نے حج اور ...
وزیراعظم سے وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کی ملاقات،عمران خان نے حج اور عمرہ زائرین بارے بڑی ہدایات دےدیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نےوزیراعظم عمران خان سے وزیر اعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی، دوران ملاقات آئندہ حج انتظامات، کرونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والی تازہ ترین صورتحال سمیت صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ہونے والی "فکری نشست" پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پیر نورالحق قادری کو حج انتظامات، عمرہ زائرین اور خاص طور پر کرونا وائرس کے حوالے سے سعودی وزیر حج اور دیگر وزارت کے لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی تاکہ حج انتظامات اور عمرہ زائرین کو جن تکالیف اور مشکلات کا سامنا ہے ،اس کے فوری حل کیلئے اقدامات کئے جا سکیں۔وفاقی وزیر پیرنورالحق قادری نے وزیراعظم کو وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام منعقدہ فکری نشست میں "پاک و سرسبز پاکستان، تعلیم، صحت، قانون اور من گھڑت خبریں " کے عنوانات کے حوالے سے جید علما کرام کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد مشترکہ اعلامیہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے معاشرتی اصلاح کے حوالے سے علما کرام کے ساتھ ملکر ممبر و محراب کے موثر کردار کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔