’ہم نے اس خاتون کو بازیاب کرایا، جب اس سے ’ عورت مارچ‘ کے بارے میں پوچھا تو ۔۔۔‘ اقرار الحسن نے دل دہلا دینے والی کہانی بیان کردی

’ہم نے اس خاتون کو بازیاب کرایا، جب اس سے ’ عورت مارچ‘ کے بارے میں پوچھا تو ...
’ہم نے اس خاتون کو بازیاب کرایا، جب اس سے ’ عورت مارچ‘ کے بارے میں پوچھا تو ۔۔۔‘ اقرار الحسن نے دل دہلا دینے والی کہانی بیان کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد کی ٹی وی پروگرام میں تلخ کلامی کے بعد ’عورت مارچ‘ کے حق اور مخالفت میں بحث کا سلسلہ پورے زورو شور کے ساتھ جاری ہے، لوگ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں لگے ہوئے ہیں لیکن ایسے میں ان خواتین کے بارے میں کوئی بات کرتا نظر نہیں آتا جو واقعی مظالم کا شکار یا اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، ایسی ہی ایک خاتون کی کہانی اینکر پرسن اقرار الحسن سامنے لے کر آئے ہیں۔
اینکر پرسن اقرار الحسن نے جیکب آباد کی اس خاتون کو جمعہ کے روز بازیاب کرایا ہے جو کافی عرصے سے اپنے شوہر کے مظالم کا شکار تھی، انہوں نے خاتون کی تصاویر بھی شیئر کیں جس میں اس کے جسم پر جا بجا زخموں کے نشانات دیکھے جاسکتے ہیں۔
اقرار الحسن نے خاتون کی کہانی شیئر کرتے ہوئے لکھا ”میرا جسم، میری مرضی‘ کے نعرے کی بازگشت سے بہت دور، ماروی سرمد اور خلیل الرحمان قمر کی دنیا سے بہت پرے، جیکب آباد میں ٹیم سرِعام نے کچھ دیر پہلے اپنے شوہر کے تشدد کا شکار سائرہ کو بازیاب کروایا ہے۔۔۔ میں نے پوچھا ’عورت مارچ‘ کا پتہ ہے، بولی وہ کیا ہوتا ہے؟ “