پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی گورنر سندھ سے ملاقات

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی گورنر سندھ سے ملاقات
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی گورنر سندھ سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل محمد شعیب نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستانی سمندری حدود کے تحفظ ، اس ضمن میں میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے کردار، اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں ایجنسی کی اہمیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انسانوں اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے ضمن میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اہم خدمات انجام دے رہی ہے۔ پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کے کنٹرول میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔اس موقع پر ڈاریکٹر جنرل ریئر ایڈمرل محمد شعیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی سمندر کی پولیس کا کام کرتی ہے۔ تمام تر چیلنجز کے باوجود پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی پاکستانی سمندری حدود کی نگرانی کا فریضہ احسن طریقہ سے انجام دیتی رہے گئی۔