امان اللہ خان کے انتقال پر بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بھی پیغام جاری کردیا، مرحوم کی شاندار خوبی بتادی

امان اللہ خان کے انتقال پر بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بھی پیغام جاری کردیا، ...
امان اللہ خان کے انتقال پر بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بھی پیغام جاری کردیا، مرحوم کی شاندار خوبی بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے کامیڈی کنگ امان اللہ خان 70 برس کی عمر میں مداحوں کو داغِ مفارقت دے گئے، انہوں نے کئی دہائیوں تک سرحد کے دونوں طرف کروڑوں دلوں پر اج کیا، ان کے انتقال پر ہر آنکھ اشکبار ہے جن میں بھارتی کامیڈین کپل شرما بھی شامل ہیں۔
سونی ٹی وی چینل پر ’دی کپل شرما شو‘ کے نام سے بھارت کا معروف ترین کامیڈی شو کی میزبانی کرنے والے کپل شرما نے امان اللہ خان کے انتقال پر اپنے بیان میں کہا کہ امان اللہ خان صرف ایک عظیم فنکار ہی نہیں تھے بلکہ وہ ایک لیجنڈ تھے، وہ ایک ایسی شخصیت کے مالک تھے جس کا دل بہت بڑا تھا، انہوں نے بہت سے فنکاروں کو اپنے خواب پورے کرنے کا موقع فراہم کیا۔
کپل شرما کا مزید کہنا تھا کہ ’ خان صاحب کوئی بھی آپ کے خلا کو پر نہیں کرسکتا، ہم آپ کو یاد رکھیں گے، آپ کی روح کو سکون ملے۔‘

مزید :

تفریح -