تحریک انصاف کےایم پی اے غضنفرقریشی پرنواب سرفراز سیال نےسنگین ترین الزام عائد کرتے ہوئےوزیر اعظم سےبڑامطالبہ کر دیا

تحریک انصاف کےایم پی اے غضنفرقریشی پرنواب سرفراز سیال نےسنگین ترین الزام ...
تحریک انصاف کےایم پی اے غضنفرقریشی پرنواب سرفراز سیال نےسنگین ترین الزام عائد کرتے ہوئےوزیر اعظم سےبڑامطالبہ کر دیا

  

جھنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جھنگ کی  مشہورسیاسی و سماجی شخصیت نواب سرفراز خان  سیال پاکستان تحریک انصاف کےایم پی  اے کرنل (ر)مخدوم غضنفر عباس قریشی  کےخلاف پھٹ پڑے،جھوٹے مقدمات درج کروانےاور دھمکیوں کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم عمران  خان،چیف جسٹس،آرمی چیف  اورمتعلقہ   اداروں سے تحفظ کی اپیل کر دی۔

تفصیلات کےمطابق جھنگ کی مشہورسیاسی وسماجی شخصیت نواب سرفرازخان سیال(نواب آف  کوٹ عمردراز)نےجھنگ سےممبر پنجاب اسمبلی اورتحریک انصاف کےرہنماکرنل(ر)مخدوم غضنفرعباس قریشی کے خلاف سنگین  الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غضنفرقریشی ہماری سیاسی مقبولیت،علاقے میں ہماری عزت اور  شہرت سے سخت  خائف اور عرصہ دراز سے میرے  اور میرے بھتیجے  نواب عامرسیال کی جان  کا  دشمن بنا ہوا ہے،ہم نے اپنے خلاف غضنفر  قریشی کی سازش بے نقاب کر دی  ہے،اب  یہ  وزیر اعظم  اور متعلقہ اداروں کی  ذمہ داری  ہے کہ وہ ہمیں تحفظ فراہم کریں، میں  یا میرا خاندان  کسی  کی دھمکیوں میں آکراپنے فلاحی کاموں  سے نہیں رکیں گے اور عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  مقامی ایم پی اے غضنفر عباس قریشی  ہمارے خلاف مختلف  ہتھکنڈے  استعمال کر رہا ہے ،اگر غضنفر عباس قریشی کو اپنی مقبولیت کا اتنا ہی زعم ہے تو وہ  اپنی   سیٹ سے مستعفیٰ ہو کر دوبارہ اس حلقے سے الیکشن  لڑے ،انہیں آٹے اوردال کا بھاؤ معلوم  ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ میں ایک سیاسی کارکن ہوں  ،میری سیاست ،حیثیت،عزت، اور شہرت  اس  پاکستان،جمہوریت  اور پاکستانی  اداروں کےساتھ ہے،ہم اُس جمہوریت کی خدمت کررہے ہیں جس  کی خدمت قائداعظم محمد علی جناح،نوابزادہ نصراللہ خان،بےنظیربھٹو شہید اوراب وزیراعظم عمران خان  کر رہے ہیں،میں وزیراعظم  عمران خان  کے  تمام  اقدامات کی تائید  کرتا ہوں  ،اُنکے  جذبے اور ایمانداری پر کوئی  شک نہیں ہے،غضنفرقریشی کو میں نےتحریک انصاف کےٹکٹ  کی وجہ سےاپنے ہاتھوں  سے اسمبلی  میں پہنچایا ہے،اب اگروہ  اپنی ساری طاقت مجھ پر  زائل   کرنے  پر لگےہوئےہیں تو پھر میں بھی وعدہ کرتاہوں  کہ  اللہ کے فضل و کرم سے غضنفرقریشی کے تمام  ظلم  اورجبر کے چراغوں کو بجھا  دوںگا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -جھنگ -