مخالفین کان کھول کر سن لیں ، پیپلز پارٹی ہمیشہ زندہ رہے گی:نثار کھوڑو
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کےصدر نثاراحمد کھوڑو نے کہاہے کہ ملکی سیاست میں بلاول بھٹو زرداری اپنےنانا اور والدہ شہید کی طرح کا سیاسی کردار ادا کر رہے ہیں،مخالفین کان کھول کر سن لیں پیپلز پارٹی ہمیشہ زندہ رہے گی۔
میمن گوٹھ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئےنثار کھوڑو کاکہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اس قوم کو ساتھ لے کر پاکستان کو آگے بڑھائیں گے،شہیدعبداللہ مراد نےملیر کا نامروشن کرتے ہوئے اس وقت کی حکومتوں کے خلاف احتجاج کیا تھا، آج وہی سڑکیں اور ملیر کے لوگ یاد کرتے ہیں،عبداللہ مراد نے پسے ہوئے لوگوں کا ساتھ دیا، وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا جیالا تھا۔انہوں نےکہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے نا مسائد حالات میں جیلوں کے دن کاٹے، آج بہت سارے کردار کھل کر سامنے آ چکے ہیں، جان بوجھ کر سیاست دانوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، آج پاکستان کے عوام کو بلاول بھٹو دکھائی دیتا ہے جو عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گا بلاول بھٹو اس قوم کو ساتھ لے کر پاکستان کو آگے بڑھائیں گے۔