’مجھے جنسی زیادتی کی دھمکیاں مل رہی ہیں‘

’مجھے جنسی زیادتی کی دھمکیاں مل رہی ہیں‘
’مجھے جنسی زیادتی کی دھمکیاں مل رہی ہیں‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کے ساتھ لائیو ٹی وی شو کے دوران تلخ کلامی کے بعد سماجی کارکن ماروی سرمد نئی مصیبت میں پھنس گئیں۔
سماجی کارکن ماروی سرمد نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ کچھ لوگوں نے ان کا موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لیک کردیا ہے۔ ماروی سرمد کے مطابق نمبر اور ای میل لیک ہونے کے بعد سے انہیں مختلف لوگوں کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔
ماروی سرمد نے بتایا کہ انہیں ایک گھنٹے کے دوران گالیوں اور دھمکیوں پر مبنی اوسطاً 10 ہزار پیغامات موصول ہورہے ہیں۔