سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کی یاد میں 500کلومیٹرپیس واک کا آغاز
کرائسٹ چرچ (این این آئی)پاکستان سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ امن واکر کے نام سے مشہور کھرلزادہ کثرت رائے کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے شہرآکلینڈ سے ”پیس واک“ شروع ہو گئی۔واک کا مقصد سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے۔سانحہ کرائسٹ کے شہدا کی یاد اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے 500 کلومیٹر پر محیط یہ طویل واک پانچ مارچ سے ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ سے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
شروع ہوئی جس میں نیوزی لینڈ کے پارلیمنٹرینز،سٹی کونسلر پامرسٹن نارتھ ذوالفقار بٹ، پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈکے نائب صدر عاصم مختار اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈکے نائب صدر عاصم مختارنے بتایا کہ روزانہ 50 کلومیٹر واک کی جائے گی جس میں پاکستانی کمیونٹیز اورمقامی شہری شرکت کریں گے۔یہ واک پکٹن، بیلنہیم، وارڈز، اوارہ، گریٹا ویلے اور ایمبرلے سمیت مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی 15مارچ کو کرائسٹ چرچ پہنچے گی۔ جہاں پاکستان ایسوسی ایشن آف کنٹر بری کے صدر عمران چودھری کی قیادت میں پاکستانی کمیونٹی بھرپور استقبال کرے گی۔جہاں وہ سانحہ کا ایک سال مکمل ہونے پرتقریب میں شرکت کریں گے۔واک کے آغاز پرکھرلزادہ کثرت رائے کا کہنا تھا کہ واک سے پاکستان کا پر امن تصور اور اسلام کا پرچم بلند ہوگا،شہدائے مسجد النور کے لواحقین کی دلجوئی ہوگی۔ واک کے ذریعے دنیا میں بیٹھے ارباب اختیار کے ضمیر کو جھنجوڑنا ہے تاکہ وہ اپنی روش تبدیل کرتے ہوئے انسان دشمن پالیسیوں کے تدارک اور ہٹلر ازم رکھنے والی قوتوں کے محاسبہ میں اپنا کر دارادا کریں۔انہوں نے نیوزی لینڈ میں پاکستانیوں اور خاص کر دنیا میں امن کیلئے کام کر نے والوں سے اپیل کی کہ وہ اس پیس واک میں ضرورشامل ہوں۔
سانحہ کرائسٹ