حکومت پنجاب نے ”بنیادی تعلیم کی پہلی خواندگی پالیسی“ جاری کردی
لاہور(پ ر) صوبائی وزیر قانون پارلیمانی امور اور سماجی بہبود راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ”خواندگی کی پالیسی“ متعارف کرواکر ثابت کیا کہ تعلیم ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر قانون آج یہاں 90 شاہراہ(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
قائد اعظم پر محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم کے زیر اہتمام پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ”خواندگی اور بنیادی تعلیم“ کی پالیسی 2019 کی لانچنگ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر خواندگی وغیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ،سیکرٹری سمیراصمد،نجی شعبے اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ راجہ بشارت نے مزید کہا کہ نئی پالیسی دوردراز علاقوں میں بنیادی تعلیم کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگی۔وزیر خواندگی وغیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پالیسی پر عمل پیرا ہوکر حکومت سال 2030 تک صوبے میں 100 فیصد شرح خواندگی کے حصول کو یقینی بنالے گی۔اس طرح حکومت آئین کے آرٹیکل 37 بی اور 25 اے کے تحت وعدوں کو بھی پورا کر سکے گی۔انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کا بنیادی مقصد بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے صوبائی اور قومی،آئینی وقانونی ذمہ داریوں اور بین الاقومی وعدوں پر بطریق احسن عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم اس مقصد کو حاصل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پالیسی پر عمل درآمد سے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کو فروغ ملے گا جو کہ 100 فیصد شرح خواندگی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے۔سیکرٹری خواندگی محترمہ سمیراصمد نے کہا کہ ہمیں پہلی بار پنجاب خواندگی اور غیر رسمی بنیادی تعلیم کی پالیسی 2019 کو متعارف کروانے پر بے حد خوشی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی دستاویزات کی روشنی میں محکمے کو ایک واضح سمت میں بہتر لائحہ عمل کو اپناتے ہوئے بہترین نتائج کے حصول میں مدد ملے گی۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ نئی پالیسی تحقیق اور ترقی کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اور اس سے دوردراز علاقوں میں زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔مذکورہ لٹریسی پالیسی جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے نگرانی اور جانچ کا بہتر نظام بھی متعارف کروائے گی۔
راجہ بشارت