پی ایس ایل کی خریدی گئی ٹکٹوں کا کیا بنے گا؟ شائقین  کے لیے اہم خبر آگئی

پی ایس ایل کی خریدی گئی ٹکٹوں کا کیا بنے گا؟ شائقین  کے لیے اہم خبر آگئی
پی ایس ایل کی خریدی گئی ٹکٹوں کا کیا بنے گا؟ شائقین  کے لیے اہم خبر آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )انتظامیہ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6 کی خریدی گئی ٹکٹس کی رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ٹکٹوں کی رقم کی واپسی سے متعلق ’بک می ڈاٹ پی کے‘ کے چیف ایگزیکٹو فیضان اسلم نے میڈیا کو جاری کیے جانے والے بیان میں کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے اس مرتبہ ون ٹائم پاسورڈ کے ذریعے ٹکٹوں کے تمام خریداروں کے تصدیق شدہ فون نمبر حاصل کیے تھے۔ انہیں ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کے لیے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔پی ایس ایل کے ٹکٹس کی خریداری کیلیے استعمال کیے گئے عمل کے ذریعے ہی اب انہیں رقم بھی واپس کردی جائے گی۔ ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے کی گئی ادائیگیاں آئندہ 3 روز میں موبائل والٹ میں واپس منتقل کردی جائیں گی۔ یہ رقم کچھ لوگوں کو آج اور کچھ کو کل واپس کی جائے گی جنہیں کسی بھی نمبر پر فون کال یا کوئی ای میل کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔

فیضان اسلم کے مطابق او ٹی سی کا استعمال کرنے والے افراد کوایک پیغام موصول ہوگا جس میں ان کا قومی شناختی کارڈ نمبر مانگا جائے گا تاکہ انہیں ٹکٹ کی رقم واپس کی جاسکے۔ اس عمل کو مکمل ہونے میں ایک ہفتہ لگے گا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -