محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، تاہم کچھ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز رات کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 06، کالام، گوپس منفی 01 اور استور میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

قومی -