بھارت کے مقابلے میں پاکستان کا عزم ہمالیہ سے بھی بلند ہے،تنویر خان

بھارت کے مقابلے میں پاکستان کا عزم ہمالیہ سے بھی بلند ہے،تنویر خان

  

لاہور(پ ر)  انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر تنویرخان نے کہا ہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کا عزم وحوصلہ کوہ ہمالیہ سے زیادہ بلند ہے۔پا کستان کے نوجوان مادروطن کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ باشعورنوجوانوں نے شرپسندعناصرکامحاصرہ اورمحاسبہ کرتے ہوئے مادر وطن سے والہانہ محبت کاحق اداکردیا۔پاکستان کے جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کے محافظ دشمن کاناطقہ بندکردیں گے۔پاکستا ن کی دفاعی قیادت کی قابلیت اورکمٹمنٹ قابل قد ر ہے۔مادروطن کافطری دشمن شعبدہ بازی توکرسکتا ہے مگروہ ایٹمی پاکستان کیخلاف جارحیت کی جسارت ہرگز نہیں کرے گا۔

وہ ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ تنویرخان نے مزید کہا کہ پاکستان کے لوگ پرجوش اورپرعزم ہیں جبکہ پڑوسی ملک میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے جبکہ کسان مودی سرکار کیخلاف سراپااحتجاج ہیں۔پاکستان کے لوگ امن پسند ہیں مگر بھارت کی تھانیداری کسی قیمت پرقبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا بار بار مذاکرات سے راہ فرار اس کی غیرسنجیدگی اوراخلاقی شکست کاغماز ہے۔بھارت نے کسی دورمیں تنازعات کے پرامن اورپائیدارحل کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرسرگرم بھارتی ایجنٹ اوردشمن کے وفادار اپنے مذموم ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ضمیرفروشوں کاخبث باطن ظاہرہونے سے ملک بھرمیں مجموعی طورپرامن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ جہالت اورظلم کاراج قائم کرنیوالے عناصرکا بے نقاب اوردربدرہونا مکافات عمل ہے، پاکستانیوں کوایک طویل گھٹن سے نجات مل گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -