دو شکاری گرفتار، نیولے کے گوشت سے بواسیر کی دوا بنانے کاانکشاف
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) محکمہ وائلڈ لائف کے انسپکٹر اختر حسین نے مو مبارک روڈ سے نیولے کے دو شکاری گرفتار کئے شکاریوں سے دس نیولے مردہ حالت میں برآمد ہوئے۔ شکاریوں سے پوچھنے پر پتہ چلا کہ نیولے کے گوشت سے بواسیر کی بیماری کی دوائی بنتی ہے نیولے کے شکاری رامیش اور کریشن کا کہنا تھا ہم حکمت کا کام کرتے ہیں اور نیولے کا گوشت(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
بواسیر کی بیماری کے لئے کارآمد ثابت ہوتا ہے محکمہ وائلڈ لائف کے انسپکٹر اختر نے گرفتار کیے ہوئے دونوں شکاریوں کو شکار سمیت عدالت پیش کر دیا عدالتی حکم پر شکاریوں کو بیس ہزار روپے نقد جرمانہ وصول کیاگیا۔
انکشاف