اعتماد کاووٹ لینے کا دن، پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے 175 ارکان ایوان پہنچ گئے

اعتماد کاووٹ لینے کا دن، پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے 175 ارکان ایوان پہنچ گئے
اعتماد کاووٹ لینے کا دن، پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے 175 ارکان ایوان پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کاقومی اسمبلی سے آج اعتماد کاووٹ لینے کادن ہے،قومی اسمبلی اجلاس کیلئے پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے 175 ارکان ایوان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی میں آج اعتماد کاووٹ لیں گے ،اجلاس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے مسلم لیگ ق کے مونس الٰہی،طارق بشیرچیمہ پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے، پی ٹی آئی کے شہریار آفریدی، فواد چودھری، عامر ڈوگر، شاہ محمود قریشی،عمران خٹک،سلیم رحمان،ساجدمہمند،محبوب شاہ اوردیگرایوان میں پہنچنے والوں میں شامل ہیں ، ارکان اسمبلی کاکہناہے کہ آج کرپٹ ٹولے کوبتائیں گے کپتان کےساتھ کھڑے ہیں۔
غلام بی بی بھروانہ بھی پارلیمنٹ میں پہنچ گئی ،ان کاکہناتھا کہ اپنے قائد کے ساتھ ہیں ،آج عمران خان کو ضرورت تھی ،انکے ساتھ کھڑے ہیں۔