پاکستان کی سیاسی تاریخ آج نیارخ اختیارکرنے جارہی ہے،فردوس عاشق 

پاکستان کی سیاسی تاریخ آج نیارخ اختیارکرنے جارہی ہے،فردوس عاشق 
پاکستان کی سیاسی تاریخ آج نیارخ اختیارکرنے جارہی ہے،فردوس عاشق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فرودس عاشق اعوان کاکہناہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ آج نیارخ اختیارکرنے جارہی ہے، وزیراعظم آج پارلیمنٹ سے اعتمادکاووٹ حاصل کریں گے۔


معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب اطلاعات نے کہاکہ کرپشن کے ریکارڈہولڈرزاقتدارسے الگ ہونے کاسوچ بھی نہیں سکتے،وزیراعظم آج اعتمادکاووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے،عمران خان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم برقراررہیں گے۔ 


فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم دونہیں ایک پاکستان کے ویژن کوعملی جامہ پہنائیں گے،کپتان نئے ولولے کےساتھ مافیازکیخلاف جہادجاری رکھیں گے۔