سیاسی مگرمچھ اس ملک کو دبوچنا چاہتے ہیں ، فوادچودھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرفوادچودھری کاکہناہے کہ سیاسی مگرمچھ اس ملک کو دبوچنا چاہتے ہیں ،سیاسی مگرمچھ بچے ہوئے وسائل بھی ہڑپ کرناچاہتے ہیں ۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ یہ نہیں کہہ سکتا تحریک انصاف کی حکومت پرفیکٹ ہے،عوام کی توقعات زیادہ ہیں اورکارکردگی کہیں بہترکرنے کی ضرورت بھی ہے،حقیقت یہ ہے اس وقت عمران خان ملک میں واحد امید ہیں ۔