اقوام متحدہ نے اسلام دشمن ممالک کی اصل حقیقت دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دی

اقوام متحدہ نے اسلام دشمن ممالک کی اصل حقیقت دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دی
اقوام متحدہ نے اسلام دشمن ممالک کی اصل حقیقت دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دی

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ کی ہیو من رائٹس کونسل کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض ممالک نے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کو جائز قرار دے دیا ہے ،اسلام دشمن ممالک میں مسلمانوں کے انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں اور ریاستوں نے اس پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔

نجی نیوز چینل جیو کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکہ میں دہشت گرد حملے کے بعد مسلمانوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے ، کئی مسلمانوں نے اقوام متحدہ کی ٹیم کو بتایا کہ بعض ممالک میں انہیں مشکوک کمیونٹیز کے طور پر دیکھا جاتا ہے، ایک چھوٹی سی جماعت کی کارروائیوں کو پوری مسلم امہ پر ڈال کر مسلمانوں سے نفرت کا پرچار کیا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے مطابق بعض ممالک اسلام کا منفی تاثر ابھار کر مسلمانوں کو خوفزدہ کر رہے ہیں جس سے ان ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کی جان و مال کے تحفظ کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -