قومی اسمبلی میں تقریبا تمام ارکان پہنچ گئے ،تیاری کی ہے شہریارآفریدی اسمبلی ہال کے بجائے سینیٹ نہ چلے جائیں ،اسد عمر

قومی اسمبلی میں تقریبا تمام ارکان پہنچ گئے ،تیاری کی ہے شہریارآفریدی اسمبلی ...
قومی اسمبلی میں تقریبا تمام ارکان پہنچ گئے ،تیاری کی ہے شہریارآفریدی اسمبلی ہال کے بجائے سینیٹ نہ چلے جائیں ،اسد عمر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اسدعمر کاکہناہے کہ قومی اسمبلی میں تقریبا تمام ارکان پہنچ گئے ،2 سے 3 ارکان راستے میں ہیں وہ بھی پہنچ رہے ہیں ،تیاری کی ہے شہریارآفریدی اسمبلی ہال کے بجائے سینیٹ نہ چلے جائیں ،آفریدی قومی اسمبلی میں ہمارے ساتھ ہی موجود ہیں ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ اپوزیشن کوڈرتھا کہ ان کے لوگ عمران خان پر اعتمادنہ کرلیں ،ان کاکہناتھا کہ عمران خان آج ایک بار پھر دکھائیں گے کہ ان کا اعتمادبڑھا ہے،کم سے کم 15 وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے سینیٹ ووٹ نہیں دیا تھا،ہم 179 ووٹ کی توقع کررہے ۔

ان کاکہناتھا کہ خفیہ ووٹنگ ہوتی ہے تو ضمیر کی بولی لگتی ہے بکرا منڈی لگتی ہے ،سب جانتے ہیں عمران خان زبانی کلامی بات نہیں کرتے ،جنہوں نے سینیٹ میں ووٹ نہیں دیئے ان کے نام بھی پتہ چل جائیں گے ،ان کاکہناتھا کہ عمران خان نے 2018میں بھی 20 ایم پیز ایز کو فارغ کیاتھا،آج ووٹ ملیں گے کیونکہ عمران خان اورحفیظ شیخ میں بہت فرق ہے۔

اسد عمر نے کہاکہ پی ڈی ایم کی جدوجہد پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ہے ،پی ڈی ایم ہر وہ کام کرتی ہے جس سے عمران خان کا راستہ رکے ،پاکستان کو مستحکم ہونے سے روکنے کیلئے پی ڈی ایم ہر حد تک جا سکتی ہے،ان کاکہناتھا کہ اندھیرے میں ضمیر بیچنے والے دن کی روشنی میں سامنے نہیں آئیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -