کیا اپوزیشن دوبارہ عدم اعتماد کی تحریک لا سکتی ہے ؟وزیر خارجہ نے صحافی کے اس سوال کا واضح جواب دے دیا 

کیا اپوزیشن دوبارہ عدم اعتماد کی تحریک لا سکتی ہے ؟وزیر خارجہ نے صحافی کے اس ...
کیا اپوزیشن دوبارہ عدم اعتماد کی تحریک لا سکتی ہے ؟وزیر خارجہ نے صحافی کے اس سوال کا واضح جواب دے دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لے کر سرخرو ہو ں گے ،لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح ووٹ کی عزت کو پامال کیا گیا ۔میڈ یا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن دوبارہ عدم اعتماد کی تحریک لاسکتی ہے ؟اس پر جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین پڑھ کر دیکھ لیں ،ایسا ممکن نہیں ہے ۔ایک صحافی نے پوچھا کہ مولانا فضل الرحمان نے نئے الیکشن کا مطالبہ کیا ہے ،اس حوالے سے آپ کا موقف کیا ہے ؟شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ بے معنی اور غیر آئینی ہے ۔

مزید :

قومی -