’میں یہاں سے ایمبو لینس پر نہ گیا تو میرا نا م شاہد خاقان عباسی نہیں ‘ پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ہاتھا پائی کے بعد سابق وزیراعظم جذباتی ہو گئے 

’میں یہاں سے ایمبو لینس پر نہ گیا تو میرا نا م شاہد خاقان عباسی نہیں ‘ پی ٹی ...
’میں یہاں سے ایمبو لینس پر نہ گیا تو میرا نا م شاہد خاقان عباسی نہیں ‘ پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ہاتھا پائی کے بعد سابق وزیراعظم جذباتی ہو گئے 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پارلیمنٹ ہاوس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں سے ہاتھا پائی کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں پہاڑوں کا رہنے والا ہوں ،میں یہاں پر کھڑا ہوں،اگر کوئی اور بھی ہاتھا پائی کرنے آتا ہے تو آجائے ،میں یہاں سے ایمبو لینس پر نہ گیا تو میرا نام شاہد خاقان عباسی نہیں ۔تحریک انصاف کے کارکنوں سے ہاتھا پائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کرائے کے غنڈے لانا ڈرپوک انسان کا کام ہوتا ہے ،ہم ان سے نہیں ڈرتے ،ہمارے لیڈر نے ہمیں سیاست میں تحمل اور برداشت کا سبق دیا ہے جبکہ ان کے لیڈر نے انہیں دھونس دھاندلی سکھائی ہے ۔

مزید :

قومی -