اعتماد کا ووٹ لینے کا دن ،جماعت اسلامی کے رکن عبدالاکبرچترالی بھی ایوان میں پہنچ گئے

اعتماد کا ووٹ لینے کا دن ،جماعت اسلامی کے رکن عبدالاکبرچترالی بھی ایوان میں ...
اعتماد کا ووٹ لینے کا دن ،جماعت اسلامی کے رکن عبدالاکبرچترالی بھی ایوان میں پہنچ گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی عبدالاکبرچترالی بھی ایوان میں پہنچ گئے، ان کاکہناہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں غیرجانبدار رہیں گے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لیں گے،قومی اسمبلی اجلاس کیلئے پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے 175 ارکان ایوان پہنچ گئے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے مسلم لیگ ق کے مونس الٰہی،طارق بشیرچیمہ پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے، پی ٹی آئی کے شہریار آفریدی، فواد چودھری، عامر ڈوگر، شاہ محمود قریشی،عمران خٹک،سلیم رحمان،ساجدمہمند،محبوب شاہ اوردیگرایوان میں پہنچنے والوں میں شامل ہیں ، ارکان اسمبلی کاکہناہے کہ آج کرپٹ ٹولے کوبتائیں گے کپتان کےساتھ کھڑے ہیں۔

غلام بی بی بھروانہ بھی پارلیمنٹ میں پہنچ گئی ،ان کاکہناتھا کہ اپنے قائد کے ساتھ ہیں ،آج عمران خان کو ضرورت تھی ،انکے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -