وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچ گئے ،انہوں نے کیا لباس زیب تن کر رکھا ہے ؟

وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچ گئے ...
وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچ گئے ،انہوں نے کیا لباس زیب تن کر رکھا ہے ؟

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے قومی اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے سفید رنگ کی شلوار قمیض اور واسکٹ زیب تن کر رکھی ہے ۔سینیٹ انتخاب میں یوسف رضا گیلانی کے جیت کے بعد وزیراعظم نے رضا کارانہ طور پر اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت کے بعد عمران خان اعتماد کھوچکے ہیں ،اپوزیشن نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے ۔پارلیمنٹ کے اندر اعتماد کے ووٹ کی کارروائی سے قبل قومی اسمبلی کے باہر گھمسان کا رن اس وقت پڑا جب تحریک انصاف کے کارکنوں نے لیگی رہنماوں کو گھیر کر پریس کانفرنس میں رکاوٹ ڈالی ،اس موقع پر ہاتھا پائی کے مناظر بھی سامنے آئے ۔

مزید :

قومی -