شاہد خاقان عباسی اورمصدق ملک کی تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ ہاتھاپائی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی 

شاہد خاقان عباسی اورمصدق ملک کی تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ ہاتھاپائی کی ...
شاہد خاقان عباسی اورمصدق ملک کی تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ ہاتھاپائی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں وزیراعظم کی جانب سے اعتماد کے ووٹ لینے سے قبل پارلیمنٹ کے باہر حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے تھے جب تحریک انصاف کے کارکنوں نے لیگی رہنماﺅں کا گھیراو کر لیا تھا اور پھر دونوں جانب سے تصادم کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی ۔

تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما وں نے پارلیمنٹ کے باہر پریس کانفرنس کا آغاز کی تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان کا گھیراﺅ شروع کر کے شدید نعرے بازی کی ۔اس دوران دھکم پیل کا سلسلہ شروع ہوا اور پھر بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور دونوں جانب سے صورتحال کشیدہ ہو گئی ۔اس کشیدہ صورتحال کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی تحریک انصاف کے کارکنوں سے الجھ رہے ہیں ۔

۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔

مزید :

قومی -