حکومت کے 2 ارکان وزیراعظم پر اعتمادکا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے

حکومت کے 2 ارکان وزیراعظم پر اعتمادکا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے
حکومت کے 2 ارکان وزیراعظم پر اعتمادکا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کے 2 ارکان اسمبلی وزیراعظم پر اعتماد کاووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فیصل واوڈااستعفے کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکتے جبکہ اسد قیصر اجلاس کی صدارت کرنے کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکتے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپیکراسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،وزیراعظم عمران خان ایوان میں موجودہیں، ایوان میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی شریک ہیں، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے محسن داوڑ اور اکبر چترالی بھی شریک ہیں جبکہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف اوردیگر جماعتوں کے ارکان نے بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

قومی اسمبلی میں گھنٹیاں بجائی گئیں،5منٹ کے بعد قومی اسمبلی کے دروازے بند کردیئے گئے۔اسمبلی گیلری میں وزیراعلیٰ سندھ کے سوا تینوں صو بوں کے وزرااعلیٰ موجودتھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی،قراردادکے متن میں کہاگیا ہے کہ ایوان وزیراعظم پر اعتمادکااظہار کرتاہے ،وزیراعظم کے حق میں ووٹ دینے والوں کو دائیں جانب لابی میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے،ارکان نے دائیں جانب لابی میں جانے سے پہلے اپنا ووٹ درج کرا رہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -