پارلیمنٹ ہاوس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں نے احسن اقبال کے سر پر جوتا مار دیا ، افسوسناک ویڈیو سامنے آگئی 

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں نے احسن اقبال کے سر پر جوتا مار ...
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں نے احسن اقبال کے سر پر جوتا مار دیا ، افسوسناک ویڈیو سامنے آگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں اور لیگی رہنماﺅں کے درمیان گھمسان کا رن پڑا اور کیمرے کی آنکھ نے اس دوران طوفان بدتمیزی کے مناظر نظر بند کیے ۔وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے پارلیمنٹ کے باہر آنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں نے لیگی رہنماوں کی پریس کانفرنس کے دوران شدید نعرے بازی کی جس کے بعد پی ٹی آئی کارکن اور لیگی رہنما مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی دست و گریبان ہوئے ۔دوسری جانب پارلیمنٹ کے باہر احسن اقبال لیگی رہنما مرتضی جاوید عباسی کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنے کار کنوں کو ہاتھ ہلا رہے تھے کہ اس دوران تحریک انصاف کے کارکن نے جوتا اچھالا جو ان کے سر پر جا لگا ۔
واضح رہے کہ کسی لیگی رہنما کے ساتھ یہ پہلی بار نہیں ہوا اس قبل سابق وزیراعظم نواز شریف پر بھی جوتا اچھا لا گیا ہے ،خواجہ آصف کے منہ پر سیاہی پھینکی گئی تھی ۔


۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔۔

مزید :

قومی -