وزیراعظم صاحب! قوم کواعتماددیں ، ہم صرف لینے والا ہاتھ نہیں : خالد مقبول صدیقی 

وزیراعظم صاحب! قوم کواعتماددیں ، ہم صرف لینے والا ہاتھ نہیں : خالد مقبول ...
وزیراعظم صاحب! قوم کواعتماددیں ، ہم صرف لینے والا ہاتھ نہیں : خالد مقبول صدیقی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہم نے آپ کو وقت پر اعتماددیاہے ،اب آپ ایوان کو اعتماد دیں ،آپ کے اتحادی ہر مشکل گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ،آپ کے فیصلوں میں اتحادیوں کی رائے کاشامل ہونا ضروری ہے،آپ قوم کواعتماددیں کہ تبدیلی آپ کانعرہ نہیں ارادہ ہے، ہم صرف لینے والا ہاتھ نہیں ، دینے والا ہاتھ بھی ہیں اور ساتھ ہی لاپتہ افراد کا مسئلہ بھی اٹھا دیا ۔

خالدمقبول صدیقی نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے،وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد دیتا ہوں، خالد مقبول صدیقی نے ایوان میں مطالبے دہرادیئے،انہوں نے کہاکہ جمہوری معاشرے میں افراد کو لاپتہ کرنے والے لوگ نہیں ہوتے، ہمارے ایک سو کارکن لاپتہ ہیں، جس ریاست میں لاپتہ کرنے والے موجود ہوں وہ ریاست مہذب ریاست نہیں کہلا سکتی ، کراچی پاکستان کابڑا شہر ہونے کے باوجود رہنے کے قابل نہیں رہا ،وطن ہم نے حاصل کرلیا لیکن 70 سال میں پاکستان بنانے کامقصدحاصل نہیں کیا،انہوں نے کہاکہ یہ مارچ کا مہینہ خواب دیکھنے کامہینہ ہے ،آپ کے اتحاد آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے، امید ہے آپ کے قوم سے وعدہ وفاہوں گے ،جاگیردارانہ جمہوریت کو اصل جمہوریت میں تبدیل کریں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -