پی ڈی ایم چاروں شانے چت، عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہونے پر عثمان بزدار بھی خاموش نہ رہ سکے

پی ڈی ایم چاروں شانے چت، عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہونے پر ...
پی ڈی ایم چاروں شانے چت، عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہونے پر عثمان بزدار بھی خاموش نہ رہ سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے رضاکارانہ طور پر اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے  عمران خان کو مبارکباد دی اور کہا کہ قومی اسمبلی کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کرکے پی ڈی ایم کو چاروں شانے چت کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج پھر شفافیت اور حق کی جیت ہوئی ، قومی اسمبلی کے اراکین کا اعتماد اپوزیشن کے منہ پر طمانچہ ہے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا، اپوزیشن والے مقابلہ کرنے کی بجائے میدان سے ہی فرار ہو گئے۔ ان کاکہناتھاکہ عوام کی حمایت سے اقتدار میں آئے اور عوامی حمایت سے ہی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، قومی اسمبلی کا وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار شفاف پاکستان کی جیت ہے، اراکین قومی اسمبلی نے شفاف اور عوام کی خدمت کرنے والی مخلص قیادت کا ساتھ دیا۔