لیگی رہنماﺅں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا کس بات پر شروع ہوا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی 

لیگی رہنماﺅں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا کس بات پر شروع ہوا ؟ اصل ...
لیگی رہنماﺅں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا کس بات پر شروع ہوا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے سے قبل قومی اسمبلی کے باہر لیگی رہنماوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی نے حالات کشیدہ کردیے تھے ۔اب اس ہاتھا پائی کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے ۔

تفصیل کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر جب لیگی رہنما پریس کانفرنس کر رہے تھے تو اس وقت وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے وہاں آئے تحریک انصاف کے کارکنوں نے لیگی رہنماوں کا گھیراو کرلیااور شدید نعرے بازی شروع کردی ۔اس دوران دھکم پیل شروع ہو گئی اور جب رانا ثنا اللہ نے مریم اورنگزیب کو آگے کیا تو تحریک انصاف کے ایک کارکن نے مریم اورنگزیب کو ٹانگ ماری جس پر مریم اور نگزیب وہاں ہی رک گئیں ۔جب اس بات کا شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک کو پتہ چلا تو انہوں نے اس پی ٹی آئی کارکن کو پکڑا اور پھرشاہد خاقان عباسی نے اس کو ایک تھپڑ مارا اور وہ وہاں سے بھاگ گیا ۔اس حوالے سے لیگی رہنما مفتاح اسمایل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن نے ہماری خاتون رہنما پر حملہ کیا اور پولیس خاموش تماشائی بن کر یہ سب دیکھتی رہی ،تحریک انصاف کے کارکنوں نے ہمارے ر ہنماوں کو گالیاں دیں ،دھکے مارے اور حملے کیے لیے سیکیورٹی اہلکار وں نے ان کے خلاف ایکشن نہ لیا۔

مزید :

قومی -