قومی اسمبلی میں شیخ رشید نے ہاتھ آگے بڑھایا لیکن وزیراعظم نظرانداز کرکے آگے چل دیئے

قومی اسمبلی میں شیخ رشید نے ہاتھ آگے بڑھایا لیکن وزیراعظم نظرانداز کرکے آگے ...
قومی اسمبلی میں شیخ رشید نے ہاتھ آگے بڑھایا لیکن وزیراعظم نظرانداز کرکے آگے چل دیئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعظم عمران خان کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ مل گیا اور 178 ارکان نے قرارداد پر ان کے حق میں ووٹ دیا جس کے بعد یہ قرارداد منظور کرلی گئی، قرارداد کی منظوری کے بعد عمران خان اپنی نشست سے اٹھے اور آگے بڑھے تو شیخ رشید نے ہاتھ ملانے کے لیے آگے بڑھایا لیکن وزیراعظم نظرانداز کرکے آگے بڑھ گئے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ ملنے کا اعلان کیا تو وزیراعظم اپنی نشست چھوڑ کر آگے بڑھے، متحدہ قومی موومنٹ کے خالد مقبول صدیقی سے ہاتھ ملایا، ان سے آگے گلے میں لال رومال ڈالے شیخ رشید کھڑے تھے جنہوں نے سینے پر ہاتھ رکھنے کے بعد اپنا ہاتھ وزیراعظم کی طرف بڑھایا لیکن وزیراعظم ان سے ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے ۔ 

ویڈیو سامنے آنے کے بعد  سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور مختلف ٹی وی چینلز کی ویڈیو اور تصاویر کا طوفان آگیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -