تحریک انصاف کے کار کنان کی مصدق ملک پر حملے کی ویڈیو سامنے آگئی ، انتہائی شرمنا ک مناظر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی کے باہر لیگی رہنماﺅں اور تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی کی مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں ،اب مصدق ملک پر حملے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔
آج وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ ملنے سے قبل قومی اسمبلی کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے پریس کانفرنس کی تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے انہیں گھیر لیا اور شدید نعرے بازی کے بعد دھکم پیل شروع ہو گئی ۔اس دورا ن تحریک انصاف کے ایک کارکن نے خاتون لیگی رہنما مریم اورنگزیب کو ٹانگ ماری جس کے بعد دھکم پیل اور ہاتھا پائی شروع ہو گئی اور ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا ۔اس موقع کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیگی رہنما مصدق ملک دھکم پیل کا شکار بنے ہوئے ہیں ،اس دوران تحریک انصاف کے ایک کارکن نے پیچھے سے ان کو تھپڑ مارا جس پر شاہد خاقان عباسی ایک دم سے لپکے اور جب مصدق ملک نے پیچھے مڑ کردیکھا تو وہ بھی اس شخص کو مارنے کے لیے دوڑے لیکن تحریک انصاف کا کارکن بھاگنے میں کامیاب ہو گیا ۔
۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔
The assault video. pic.twitter.com/3rjYVC9qOc
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) March 6, 2021