’الیکشن کمیشن میرے بیان پر ناراض ہو گیا تھا ،اب بتا دینا چاہتا ہوں ‘ وزیراعظم نے الیکشن شفاف بنانے کے لیے اہم اعلان کردیا 

’الیکشن کمیشن میرے بیان پر ناراض ہو گیا تھا ،اب بتا دینا چاہتا ہوں ‘ ...
’الیکشن کمیشن میرے بیان پر ناراض ہو گیا تھا ،اب بتا دینا چاہتا ہوں ‘ وزیراعظم نے الیکشن شفاف بنانے کے لیے اہم اعلان کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے الیکشن ریفارمز کا اعلان کردیا ۔ قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے بیان پر الیکشن کمیشن ناراض ہو گیا لیکن اب بتا دینا چاہتا ہوں کہ آئندہ انتخابات شفاف بنانے کے لیے الیکشن ریفارمز لے کر آ رہا ہوں جس کے دو اہم جزو ہو نگے ،پہلے نمبر پر ہم بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کریں گے اور دوسرے نمبر پر انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے الیکٹرانک مشین لے کر آئیں گے ،اس مشین کے بغیر الیکشن نہیں کرانے چاہئیں کیونکہ پھر ہارنے والی جماعت انتخابات کو تسلیم نہیں کرتی ،امریکہ میں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا یا تو الیکٹرانک مشین سے دوبارہ شفاف طریقے سے ووٹوں کو گنتی کی گئی ۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں کرکٹ میں نیوٹرل ایمپائر لے کر آیا اور اب شفاف الیکشن کے انعقاد کا نظام بھی لے کر آو ں گا۔

مزید :

قومی -