ملک کومزیدتباہی کی طرف لے جانے کاوقت ختم ہوچکا،مولانا فضل الرحمان 

ملک کومزیدتباہی کی طرف لے جانے کاوقت ختم ہوچکا،مولانا فضل الرحمان 
ملک کومزیدتباہی کی طرف لے جانے کاوقت ختم ہوچکا،مولانا فضل الرحمان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کے بیان پر کہاہے کہ الیکشن سے پہلے قوم کوجھانسہ دیاگیا،ہمت اورجرات ہے توعوام میں آکرسامناکرو،ملک کومزیدتباہی کی طرف لے جانے کاوقت ختم ہوچکا۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عمران خان کس منہ سے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں،بداخلاق اوربدکرداروں سے ملک نہیں چلتے،تمہاراجعلی حکمران آج ہے،کل نہیں ہوگا،ہم اینٹ کاجواب پتھرسے دیناجانتے ہیں،ان کوگلی کوچوں میں چلنے کی جگہ نہیں ملے گی،
سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ شیشے کے گھرمیں رہ کرکسی پرپتھرنہیں پھینکتے،جعلی اجلاس بلایاگیا،ہم اعتمادکے ووٹ کوتسلیم نہیں کرتے، بدمعاشوں نے شرفاکی نیوزکانفرنس پر حملہ کیا،ساری رات ارکان کے دروازے کھٹکھٹاکرحاضری لی گئی،ان کاکہناتھاکہ پاکستان سٹیل ملازمین نے کونسی کرپشن کی،انہیں نکال دیاگیا۔