برمنگھم میں 28 سالہ کامران خان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا

برمنگھم میں 28 سالہ کامران خان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا
برمنگھم میں 28 سالہ کامران خان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم( سید حسنین رضا ) اٹھائیس سالہ کامران خان صبح تقریبا 2.15 بجے شہر کے ہائی فیلڈ کے علاقے کلب گارڈن روڈ میں زخمی حالت میں پایا گیاجسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن سینے میں چھری کے وار کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔
 ساو¿تھ یارکشائر پولیس نے ایک 30 سالہ شخص کو قتل کے شبہ میں گرفتار کیا ہے اور وہ مزید پوچھ گچھ کے لئے حراست میں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کامران خان کی لاش کی باضابطہ طور پر شناخت ہوگئی ہے اور ان افسران ان کی فیملی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔تفتیشی افسر ڈی آئی سکاٹ ہیریسن نے کہامیں سمجھتا ہوں کہ اس نوعیت کے واقعات مقامی باشندوں کے لئے بہت زیادہ تشویش کا باعث ہیں۔ تفتیش میں مدد فراہم کرنے کے لیے 101 اور 99 پر کال کرنے کو کہا گیا ہے۔