ویڈیو میں ہم دونوں ہی تھے ، سینیٹ انتخابات میں خریدوفروخت ملوث ارکان اسمبلی کا وزیراعظم کے سامنے اعتراف

ویڈیو میں ہم دونوں ہی تھے ، سینیٹ انتخابات میں خریدوفروخت ملوث ارکان اسمبلی ...
ویڈیو میں ہم دونوں ہی تھے ، سینیٹ انتخابات میں خریدوفروخت ملوث ارکان اسمبلی کا وزیراعظم کے سامنے اعتراف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ انتخابات میں خریدوفروخت ویڈیو سکینڈل کے مرکزی کرداروں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ،رکن اسمبلی محمد جمیل اور فہیم خان نے واقعے کے تفصیلات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، دونوں ارکان نے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ ویڈیو میں ہم دونوں ہی تھے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ارکان اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج اپوزیشن کی شکست اورعمران خان کی فتح کا دن ہے ،ہم تمام ارکان کا وزیراعظم پر مکمل اعتماد ہے ،ہم وزیراعظم کے ساتھ ہیں ،مرتے دم تک رہیں گے ۔

فہیم خان نے کہاکہ پارٹی اس معاملے پر پالیسی بیان جاری کرے گی ،ارکان اسمبلی نے کہاکہ ہمارادامن صاف ہے الیکشن کمیشن بلائے گا تو جائیں گے ۔صحافیوں کے سخت سوالات پر دونوں ارکان بھاگ نکلے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -