کورونا کے باعث پی ایس ایل کا التوا، پی سی بی میں پہلا استعفیٰ آگیا

کورونا کے باعث پی ایس ایل کا التوا، پی سی بی میں پہلا استعفیٰ آگیا
کورونا کے باعث پی ایس ایل کا التوا، پی سی بی میں پہلا استعفیٰ آگیا
سورس:   PCB

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  کھلاڑیوں اور سٹاف میں بڑھتے ہوئے کورونا  کیسز کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6)  ملتوی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل کے سربراہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

نجی ٹی وی اے آ ر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ  ڈاکٹر سہیل سلیم نے پی ایس ایل میں کورونا کے کیسز آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ پی سی بی نے ان کا استعفیٰ قبول کرنے پر غور شروع کردیا ہے تاہم بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ سہیل سلیم کو تحقیقات میں تعاون کرنا ہوگا اور ایک مہینے کا نوٹس پیریڈ پورا کرنا ہوگا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -