حوثی باغیوں کے ایک ہی دن میں سعودی عرب پر 8ڈرون  حملے

حوثی باغیوں کے ایک ہی دن میں سعودی عرب پر 8ڈرون  حملے
حوثی باغیوں کے ایک ہی دن میں سعودی عرب پر 8ڈرون  حملے

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )یمن سے حوثی باغیوں نے ایک ہی دن میں سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں آٹھ ڈرون حملے کیے ہیں،تاہم سعودی عرب کی جانب سے تمام حملوں کو ناکام بنادیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں  ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی شہر خمیس مشیط پر 6 ڈرون حملے کیے جنہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیاجبکہ دو ڈرون حملوں میں سعودی شہر جازان اور خمیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم انہیں  بھی فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جب کہ ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سعودی عرب پر حالیہ ڈرون حملوں کی متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر، اردن اور کویت کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے، تمام ممالک نے حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی میں سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔چند روز قبل  حوثی باغیوں کی طرف سے ہونے والے میزائل حملے میں پانچ سعودی شہری زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -