معروف اداکار 56 سال کی عمر میں پانچویں مرتبہ دولہا بن گئے

معروف اداکار 56 سال کی عمر میں پانچویں مرتبہ دولہا بن گئے
معروف اداکار 56 سال کی عمر میں پانچویں مرتبہ دولہا بن گئے
سورس: Twitter/@CageOnFire

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) 56سالہ ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج نے 2019ءمیں خود سے 20سال چھوٹی گرل فرینڈ اریکا کوئیک کے ساتھ شادی کے چار دن بعد ہی طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا اور اب اس چار روزہ شادی کے لگ بھگ 2 سال بعد انہوں نے ایک اور کم عمر لڑکی کے ساتھ پانچویں شادی کر لی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق نکولس کیج نے اب کی بار 26سال ریکو شیباتے نامی لڑکی کے ساتھ شادی کی ہے جو نکولس سے عمر میں 30سال چھوٹی ہے۔
نکولس کیج کی پانچویں شادی کی مختصر سی تقریب لاس ویگاس کے ہوٹل وائن میں ہوئی جس میں دولہادلہن کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ یہ شادی چند روز قبل ہوئی جس کی تصدیق نکولس کیج نے گزشتہ روز کی۔ انہوں نے اپنی پانچویں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ”ہاں یہ سچ ہے اور ہم بہت خوش ہیں۔“بتایا گیا ہے کہ نکولس اور ان کی دلہن ریکو کی ملاقات گزشتہ سال جاپان میں ہوئی تھی۔ ان کی شادی کی تقریب میں نکولس کی تیسری بیوی ایلس کم اور ان کے بیٹے کیل نے بھی شرکت کی۔ 

مزید :

تفریح -