ٹویٹر کا صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان ، کیا صارفین اب اپنی ٹویٹ کو ایڈٹ کرسکیں گے؟

ٹویٹر کا صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان ، کیا صارفین اب اپنی ...
ٹویٹر کا صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان ، کیا صارفین اب اپنی ٹویٹ کو ایڈٹ کرسکیں گے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹویٹر نے اپنے صارفین کے لیے ٹویٹ کو ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فی الحال ٹویٹ کو ایڈٹ کرنے کی آپشن موجود نہیں ہے، ٹویٹ میں کسی غلط کو  دور کرنے کا واحد حل اسکو ڈیلیٹ کرنا ہے۔ تاہم اب ٹویٹر انتظامیہ نئے فیچر پر کام کررہی ہے جس سے صارفین کو اپنی ٹویٹ ایڈٹ کرنے کی سہولت میسر آئے گی تاہم  ایڈٹ کی سہولت ٹویٹ کرنے کے صرف پانچ سکینڈز بعد تک استعمال کی جاسکے گی۔ پانچ سکینڈ گزرنے کے بعد یہ سہولت استعمال نہیں ہوسکے گی۔ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے تاحال یہ اعلان نہیں کیا گیا ہے ایڈٹ کا فیچر عام صارفین کو کب تک مہیا ہوسکے گا۔